• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162510

    عنوان: ایک نوکری کے طور پر کمپیوٹر اور فون کیلئے گیم ایپس بنانا

    سوال: اسلام میں کیا کسی قسم کی گیمس بنانا کمپیوٹر اور فون کیلئے ایک ملازمت کی تور پر کرنی کی اجازت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 162510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1444-1173/sd=12/1439

     کمپیوٹر یا فون کے لیے گیم بنانے کی ملازمت کرنا درست نہیں ہے ، گیم لہو و لعب میں داخل ہے اور اگر گیم کے ساتھ میوزک یا گانا بھی ہو جیسا کہ عموما گیموں میں ہوتا ہے ، تو یہ ایک مستقل ناجائز کام ہے ،اسلام لہو لعب اور اس طرح کی چیزوں کی اجازت نہیں دیتا جو تضییع اوقات کا باعث ہوں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند