• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162450

    عنوان: کیا ذاتی کام کے لئے کمپنیوں کا لیپ ٹاپ استعمال کرنا حرام ہے؟

    سوال: میں ایک نجی کمپنی میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتا ہوں۔ اور انہوں نے مجھے ایک لیپ ٹاپ کام کرنے کے لئے فراہم کیا ہے، اور مجھے اس لیپ ٹاپ کو گھر پر لے جانے کی بھی اجازت ہے۔ چھٹی میں زیادہ تر اوقات میں کمپنی کے لئے کام کرتا ہوں۔ ان کا مجھ پر چھٹی کے ایام میں کام کرنے کا کوئی دباوٴ نہیں ہے۔ اور کبھی میں اس لیپ ٹاپ کو اپنے ذاتی کام کے لئے استعمال کرتاہوں جیسے انٹرنیٹ چلانا، دستاویزات بنانا اور مضامین پڑھنا وغیرہ۔ کیا یہ ذاتی کام کے لئے کمپنیوں کا لیپ ٹاپ استعمال کرنا حرام ہے؟ اگر ہاں! تو پھر میں کیا کروں؟ جو میں نے ماضی میں استعمال کیا ہے؟

    جواب نمبر: 162450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1404-1220/L=11/1439

    کمپنی کے لیپ ٹاپ کا بغیر مالک کی اجازت کے ذاتی استعمال درست نہیں؛البتہ اگر مالک کی طرف سے اجازت مل جائے تو پھر مضائقہ نہیں،بہتر ہے کہ آپ آئندہ کے لیے مالک سے اجازت لے لیں اور جب تک اجازت نہ ملے استعمال سے گریز کریں اور ماضی میں جس قدر آپ نے استعمال کیا ہے اس کی اطلاع مالک کو کردیں اور اس سے غلطی کی معافی تلافی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند