متفرقات - حلال و حرام

India

سوال # 162053

کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ہذا کے سلسلہ میں؟ کچھ ویب سائٹس ہیں جو آپ کو ان کے سروے پورے کرنے پر پیسے دیتی ہیں۔ اس میں وہ آپ سے دوسری کمپنیوں کے پروڈکٹس اور اپنے پروڈکٹس وغیرہ کے سلسلہ میں رائے لیتے ہیں۔ اور ان کو کیسے بہتر بنایا جا سکے یہ سب پوچھتے ہیں؟ ایک سروے پورا کرنے میں قریباً ۲۰-۳۰ منٹ لگ جاتے ہیں۔ لیکن اس میں وہ ہم سے کوئی پیسے نہیں لیتے نہ پہلے اور بعد میں کیا یہ پیسے حلال ہیں؟

Published on: Jul 8, 2018

جواب # 162053

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1277-1109/L=10/1439



اگر وہ کمپنیاں رقم نہیں لیتی ہیں اور نہ ہی کوئی ایسا معاہدہ کرتی ہیں جو شرعاً درست نہ ہو اور کمپنی کے پروڈکٹس جائز ہوں تو فی نفسہ سروے پورا کرکے رقم لینے میں مضائقہ نہیں ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات