متفرقات - حلال و حرام

india

سوال # 162005

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں سرکار بھینسوں کوخریدنے کیلئے کسی شخص کومدد کی غرض سے پچاس لاکھ روپئے دیتی ہے اور اس پچاس لاکھ میں سے صرف پچیس لاکھ روپے واپس لیتی ہے اور اگر ان پیسوں سے خریدی ہوئی بھینسوں میں سے کوئی بھنس مرجاتی ہے تو اس کی رقم یا بھنس خریدکر دیتی ہے کیا یہ حکومت کی اسکیم ہمارے لئے جائز ہوگی؟

Published on: May 31, 2018

جواب # 162005

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1173-949sd=9/1439



آپ نے حکومت کے قرض دینے کی جو تفصیل لکھی ہے، اگر وہ صحیح اور واقع کے مطابق ہے، تو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا جائز ہے، یہ حکومت کی طرف سے تبرع اور تعاون کی شکل ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات