• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 161902

    عنوان: ایسی ملازمت كا كیا حكم ہے جس میں ڈریس غیر اسلامی ہو اور نماز بھی وقت پر ادا نہ كی جاسكے؟

    سوال: میں ایک مكینیكل انجینئر ہوں، میرا سوالہ یہ ہے کہ جو پرائیویٹ یا سرکاری (ONGC, BHEL aur private) کمپنیاں ہیں وہ بینکوں سے لون لے کر چلاتی ہیں اور ان کا انشورنس بھی ہوتا ہے، کیا ہم وہاں ملازمت کرسکتے ہیں؟ وہاں ہماری نماز بھی وقت پر ادا نہیں ہوتی، جماعت سے نماز کا بھی مسئلہ ہوتا ہے اور ان کا کمپنی ڈریس (پینٹ اور شرٹ، اِن شرٹ کے ساتھ) پہننا ہوتا ہے، کیا ایسی ملازمت کر سکتے ہیں؟ شریعت کے حوالے سے کیا مناسب ہے؟

    جواب نمبر: 161902

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1137-936/sd=9/1439

    جب مذکورہ کمپنی بینک سے لون لے کر کاروبار چلاتی ہے، اس میں قت پر نماز ادا نہیں ہوپاتی، کمپنی کا ڈریس بھی غیراسلامی ہے تو ظاہر ہے کہ ایسی کمپنی میں ملازمت کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند