• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 161857

    عنوان: پیسہ ٹرانسفر كرنے كی اجرت لینا؟

    سوال: پیسہ ٹرانسفر جو آجکل لوگ دکان ڈال کر بینک میں پیسہ ٹرانسفر کرتے ہیں ٹرانسفر کرتے وقت چارج بھی کٹتا ہے چارج سے زیادہ پیسہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 161857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1077-988/M=9/1439

    پیسے ٹرانسفر کرنے والا اگر اس کام کے پیچھے محنت اور وقت صرف کرے اور وہ اجیر بن کر اپنے عمل کی طے شدہ اجرت وصول کرے تویہ معاملہ منی آرڈر کے حکم میں ہو کر مقررہ چارج لینے کی گنجائش ہوگی لیکن اگر قانوناً یہ کام ممنوع ہوتو اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند