• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 161173

    عنوان: خون کا عطیہ دینا کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ بلڈ ڈونیٹ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 161173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1026-882/H=8/1439

    اگر کسی مریض کو خون کی سخت ضرورت پیش آجائے اس مریض کے جسم میں چڑھانے کے لیے کوئی شخص اپنا خون دیدے تو اس کی گنجائش ہے، جواہر الفقہ وغیرہ میں مدلل ومفصل بحث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند