• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160994

    عنوان: کیا ایس بی آئی کے میوچل فنڈ میں پیسہ لگانا اور اس کا منافع لینا درست ہے؟

    سوال: کیا ایس بی آئی کے میوچل فنڈ میں پیسہ لگانا اور اس کا منافع لینا درست ہے؟

    جواب نمبر: 160994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1120-920/sd=9/1439

     اِس وقت میچول فنڈ میں سرمایہ کاری کی مختلف شکلیں رائج ہیں، آپ جس میچول فنڈ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، اُس کی پوری تفصیلات لکھ کر سوال کریں ، مثلا: اس میں پیسہ لگانے کا طریقہ اور اس کے اصول وضوابط کیا ہوتے ہیں؟ نفع ونقصان کی تقسیم کس طرح ہوتی ہے ؟ اور سرمایہ کار کو تمام تفصیلات جاننے اور معلوم کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کرنا ہوتا ہے ؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند