• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160927

    عنوان: اپنے باغ میں میتوں كو دفن كرتے ہیں كیا اس باغ كی آمدنی اپنے اوپر خرچ كرسكتے ہیں؟

    سوال: ہماری ذاتی زمین میں باغ ہے اسی اپنی زمین میں بڑوں سے ہی اپنی میتوں کو دفن کرتے آئے ہیں اس ذاتی باغ سے آمد کو اپنے پر خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1006-793/sd=8/1439

    اگر مذکورہ زمین آپ کی مملوکہ ہے جس پر آپ کا اپنا باغ ہے تو اس کی آمدنی اپنے اوپر خرچ کرسکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند