• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160691

    عنوان: بٹ کوئن کے آفر سے عمرہ کرنا

    سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ؟ میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوئن کی ایک قسم میں انویسمنٹ کرتاتھا اور اس کے متعلق ہمارے علاقہ کے ایک عالم نے مجھے بتایا تھا کہ یہ جائز ہے اس لئے میں نے شروع کیا تھا لیکن جب بعد میں اس کا ممنوع ہونا معلوم ہوا تو میں نے اس میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کمپنی کا ایک اصول یہ تھا کہ اگر کوئی ممبر کمپنی سے مختلف لوگوں کو منسلک کراکے کمپنی کی متعینہ مقدار تک پہونچ جائے تو کمپنی اسے تین آدمیوں کے عمرہ کا ٹکٹ دے گی۔ اب مجھے اس کمپنی کی طرف سے تین افراد کے عمرہ کا ٹکٹ آفر ہواہے تو کیاکسی صورت میں اس کمپنی کی جانب سے دیے گئے ٹکٹ سے عمرہ کرنا جائز ہے ؟ اگر جائزنہیں تو اس ٹکٹ کاکیاجائے ؟ کیا اس ٹکٹ سے کسی غریب کو بلا نیت ثواب عمرہ کروا سکتے ہیں یا اسی طرح اسے ضائع کر دیا جائے ؟ مفصل جواب ارسال فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:981-860/L=8/1439

    عمرہ ایک عبادت ہے اس کی ادائیگی پاکیزہ مال سے کرنی چاہیے؛ اس لیے آپ کمپنی سے ٹکٹ نہ لیں اور اگر لے لی ہو تو اس کو واپس کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند