• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160405

    عنوان: حقہ (شیشہ) کا کاروبار حلال ہے یا حرام؟

    سوال: حقہ (شیشہ) کا کاروبار حلال ہے یا حرام؟ کیونکہ ا س میں صرف پینے والے کا نقصان ہے۔ یہ ایک ہلکا زہر کی طرح ہے۔ کافی لوگوں کو اس میں نشہ بھی ہوتا ہے۔ اس کے استعمال میں جو تمباکو ڈالا جاتا ہے اس میں لکھا ہے کہ یہ نقصان کرتا ہے، اور حقہ اچھی جگہوں میں استعمال نہیں ہوتا، اس کی کمائی کیسی ہے؟

    جواب نمبر: 160405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:801-739/M=7/1439

    بھنگ (حشیش) چرس، افیون کھانا حرام وناجائز ہے بغرض تداوی بقدر ضرورت استعمال کی گنجائش ہے بشرطکہ متبادل جائز دوا موجود نہ ہو اور طبیب حاذق مسلم نے تجویز کی ہو، اور مذکورہ چیزوں کی تجارت اور اس کی آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہیں، البتہ بہتر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند