• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160402

    عنوان: عملیات سیکھنا اوراس پر اجرت لینا کیسا ہے؟

    سوال: عملیات سیکھنا اور پھر اس پر بغیر مانگے اجرت لینا مثلاً یہ کہنا کہ اپنی خوشی سے جو چاہیں دیدو، کیساہے ؟

    جواب نمبر: 160402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 806-740/M=7/1439

    جائز عملیات جائز مقصد کے لیے جائز طریقے پر سیکھنا جائز ہے اور اس پر مناسب اجرت لینے کی بھی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند