• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160162

    عنوان: سودی قرض لینے والی کی دکان پر ملازمت کرنا؟

    سوال: حضرت، میں ایک دکان پر ملازم ہوں، دوکاندار ایک دیندار اور حافظ قرآن بھی ہیں، ان کا قرض بہت بڑھ گیا ہے۔ اب انہوں نے بینک سے سی سی لمٹ (cc limit) بنوایا ہے، اس کے ذریعہ بینک جو اِسٹاک دکان پر رکھا ہے ا سکو ضامن مان کر پیسے دیتی ہے، مطلب لون کی طرح میں نے ان کو سمجھنے کی کوشش کی، کہا کہ یہ لون کی طرح ہی ہے، مگر انہوں نے کہا کہ مجبوری کے درجے میں یہ لینا جائز ہے۔ (۱) میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ واقعی جائز ہے؟ (۲) اگر نہیں ہے، تو میں ا س دکان پر ملازمت جاری رکھوں؟ یا چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کروں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:851-753/sd=7/1439

    (۱) بینک سے لون لینا جائز نہیں ہے ، صورت مسئولہ میں دکان کا سامان ضمان پر رکھ کر بینک نے جو قرض دیا ہے ، اگر بینک قرض دی ہوئی رقم سے زیادہ وصول کرے گا، تو یہ سودی قرض ہی کی شکل ہوگی، جو شرعا ناجائز ہے ۔(۲) اِس دکان میں اگر آپ کے ذمہ جائز کام کی ذمہ داری ہے ، تو ملازمت کرنا جائز ہے ، دکاندار کے سودی قرض لینے کی وجہ سے دکان کی ملازمت ناجائز نہیں ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند