• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 160151

    عنوان: کمپوٹر ٹائپسٹ اور ڈیزائنر کی جاب کرنا کیساہے ؟

    سوال: مفتیان کرام براے مہربانی واضح کریں الف۔ میں ایک اسکول میں پرینٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہوں جہاں ہمیں مختلف نوٹس اور کوچنگ میں دیئے جانے والے پیپر کمپیوٹر پر ٹائپ کرکے پرنٹ کرنا پڑتا ہے جس میں مختلف تصاویر بھی ڈیزائن اور پرنٹ کرنا پڑتا ہے کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 160151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:808-647/sn=8/1439

    ایک مسلمان کے لیے جاندار کی تصویریں ڈیزائن اور اور ان کی پرنٹ نکالنا شرعاً جائز نہیں ہے، حدیث میں تصویر سازی پر سخت وعید آئی ہے؛ اس لیے صورتِ مسئولہ میں اگر تصاویر ڈیزائن کرنے یا ان کی پرنٹ نکالنے سے بچ کر ملازمت کرسکتے ہیں تب تو ملازمت جاری رکھیں ورنہ کوئی دوسری ملازمت جس میں ناجائز کام نہ کرنا پڑے تلاش کریں۔ قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم إن أشد الناس عذابًا یوم القیامة المصورون (بخاری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند