• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159814

    عنوان: اپنے اکاؤنٹ پر جرمنی لکھوانا

    سوال: میں ایکfreelancing ویب سائٹ fiverr پر کام کرتا ہوں، میرے اکاؤنٹ پر ملک کا نام جرمنی لکھا ہوا ہے ، میرا تعلق پاکستان سے ہے ، اگر کوئی گاہک مجھ سے پوچھتا ہے تو میں اسے بتا دیتا ہوں کہ میں پاکستان سے ہوں ۔ اب میں نے اپنی پروفل میں لکھ دیا ہے کہ میں پاکستان سے ہوں ۔ مہربانی فرما کر وضاحت فرما دیجیے ۔

    جواب نمبر: 159814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:857-736/L=7/1439

    اگر آپ پاکستان کے ہیں تو آپ کے لیے اپنے اکاؤنٹ پر جرمنی لکھوانا یہ ایک قسم کا دھوکہ ہے جو ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں،آپ اس کو ختم کرادیں،جہاں تک کمائی کا مسئلہ تو اگر آپ حدودِ شرع میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں تو اجرت پر حرام پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند