• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159205

    عنوان: میڈیکل انشورنس جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت، کیا اسلام میں میڈیکل انشورنس جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 159205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:766-645/L=6/1439

    میڈیکل انشورنش میں سود اور قمار(جوا)کے معنی پائے جاتے ہیں اور سود وقمار بنص قطعی حرام ہیں ؛اس لیے میڈیکل انشورنش کرانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند