• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159063

    عنوان: کیا نیٹ وَرک بزنس کرنا صحیح ہے

    سوال: کیا نیٹ وَرک بزنس کرنا صحیح ہے جہاں پر کسی کو بزنس میں جوڑنے کے لیے کمپنی کچھ طے شدہ کمیشن دیتی ہے جس کو بائنری (binary) کہا جاتا ہے، اور نیچے ڈاوٴن لائن والا کوئی بزنس کو آگے بڑھتا ہے یا ٹرن اُوَر کرتا ہے اَپ لائن کی مدد سے، تو دونوں کو کچھ کمیشن بھی دیا جاتا ہے، اور دوبارہ خریدنے پر بھی پیسہ دیا جاتا ہے۔ میں نیٹ وَرک بزنس میں کمپنی سے جڑا ہوا ہوں۔ مہربانی کرکے بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 159063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 622-481/sd=5/1439

     نیٹ ورک بزنس کی جو تفصیل آپ نے لکھی ہے ، اس کی رو سے اس کاروبار میں جڑ کر نفع کمانا شرعا جائز نہیں ہے ، نیچے والے ممبر کے بزنس کو آگے بڑھانے کی وجہ سے اوپر والے ممبروں کو جو کمیشن ملتا ہے ،وہ ناجائز ہے ، اِس طرح کی کمپنیاں عموما پائدار بھی نہیں ہوتی ہیں، چند لوگ نفع حاصل کر لیتے ہیں اور اکثر لوگ نقصان و خسارے میں رہتے ہیں ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند