• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159055

    عنوان: یوٹیوب کے ذریعہ آڈیو سننے کے لیے ٹی وی کا استعمال

    سوال: کیا ٹی وی پر حکیم محمد اختر رحمہ اللہ کی آڈیو سننا جائز ہے ؟ آڈیو یو ٹیو ب کے ذریعہ ٹی وی پر دیکھنے کا جواب مطلوب ہے ۔ اور میں ٹی وی کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کرتا۔

    جواب نمبر: 159055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 630-503/N=6/1439

    آپ یوٹیوب کے ذریعہ کوئی دینی آڈیو سننے کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ یا ملٹی میڈیا موبائل کا استعمال کریں، اس کے لیے ٹی وی نہ خریدیں اور نہ ہی اس کا استعمال کریں۔ اور اگر کسی کے یہاں ٹی وی پر جان دار کی تصویر کے بغیر صرف آڈیو سنی جارہی ہو اور آپ وہاں پہنچ جائیں تو ایسے آڈیو سننے پر ناجائز وحرام کا حکم نہ ہوگا۔ خلاصہ یہ کہ آپ یوٹیوب کے ذریعہ دینی آڈیو سننے کے لیے ٹی وی کا انتظام نہ کریں، ٹی وی آنے کے بعد صرف اس کا جائز استعمال مشکل ودشوار ہوگا۔ اور اگر خود بچ گئے تو بچوں اور اہل خانہ کوبچانا بہر حال مشکل ہوگا، ویسے دور حاضر میں اگر آدمی میں خوف خدا نہ ہو تو نیٹ والا ملٹی میڈیا موبائل ٹی وی سے کم نہیں ہے، اللہ تعالی حفاظت فرمائیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند