متفرقات - حلال و حرام

Pakistan

سوال # 158603

ایک بندہ گورنمنٹ ادارے میں کام کرتا ہے ، اس کے افیسر نے زبردستی اُس سے گاڑی کی لاگ بوک (Log Book) پر دستخط کروائے کہ اُس نے فلاں دن سرکاری کام کیلئے اتنا سفر کیا، حالانکہ اُس نے وہ سفر نہیں کیا، اس صورت میں گورنمنٹ کا اندازاََ 10000 روپے کا نقصان ہوا۔ اس صورت میں بندہ کو کیا کرنا چاہیئے ۔ کیا وہ اتنی رقم گورنمنٹ کو واپس کرے یا اپنی تنخواہ سے کٹوائے ۔؟ جواب عنایت فرما دیں۔

Published on: Feb 10, 2018

جواب # 158603

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 629-524/L=5/1439



آپ توبہ واستغفار کریں، اگر رقم آپ کے آفیسر نے لی ہے تو اس کو کسی واسطے سے یا براہ راست مطلع کردیں کہ آپ کا یہ رقم لینا درست نہیں تھا آپ اتنی رقم حکومت کو واپس کردیں، اگر رقم آفیسر نے لی ہے تو آپ پر اس رقم کی واپسی ضروری نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات