متفرقات - حلال و حرام

INDIA

سوال # 158226

حضرت، میں نے ۲۰۱۶ء میں ایم بی اے (MBA) جوائن کیا تھا (پہلا سال) ․․․․، اسکالَرشپ بھرا تھا اور وہ آگئی تھی، لیکن بعد میں میں نے ایم بی اے چھوڑ دیا تھا، لیکن جب اسکالَرشپ کا فارم آیا دوبارہ بھرنے کے لیے (دوسرے سال) کا، تو میں نے ایسے ہی بھر دیا تھا فارم، مجھے لگا کہ جب میں نے چھوڑ ہی دیا ہے تو اسکالَرشپ کیوں آگئی، لیکن آج اسکالَرشپ آگئی ہے۔
معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا یہ پیسہ لینا صحیح ہے کہ نہیں؟ اور اگر صحیح نہیں، تو یہ پیسہ کس پر خرچ کروں؟ کیونکہ اگر صحیح نہیں ہے تو میں اسے نہیں لینا چاہتا۔

Published on: Jan 24, 2018

جواب # 158226

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:453-410/M=5/1439



صورت مسئولہ میں MBAچھوڑدینے کے بعد جو دوبارہ اسکالرشِپ کی رقم آگئی ہے اس کے متعلق تحقیق کرلیں، اگر غلطی سے آگئی ہے تو اسے واپس کردیں اس کا استعمال درست نہیں ہے اور اگر ضابطے میں آپ اس کو لینے کے حق دار ہیں تو لینا جائز ہے، اسکالرشپ کے ذمہ دار حضرات سے صحیح معلومات کرلیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات