• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157460

    عنوان: فرضی ڈاکٹروں کی کمائی

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں آجکل بہت سے ایسے کلینک کھل گئے ہیں، جہاں فرضی ڈگری والے یا بغیر ڈگری والے ڈاکٹر بنے بیٹھے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیاان ڈاکٹروں کی کمائی حلال ہے ؟ ایسے ڈاکٹر اگراپنی اسی کمائی سے کچھ تحفہ دیں یا کچھ کھلائیں تو وہ ہمارے لیے حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 157460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:313-270/M=4/1439

    فرضی ڈگری بنواکر لوگوں کو دھوکہ دینا غلط ہے، اور جھوٹ اور دھوکہ دہی شرعاً وقانوناً جرم ہیں، اس لیے اس سے بچنا چاہیے، جہاں تک ایسے ڈاکٹروں کی کمائی کا تعلق ہے تو اگر انھوں نے کسی ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر کے پاس رہ کر مرض کی تشخیص وعلاج کا طریقہ اچھی طرح سیکھ لیا ہے تو ان کی کمائی پر حرام کا حکم نہیں اور وہ اپنی اسی کمائی سے ہدیہ تحفہ دیں یا کچھ کھلائیں پلائیں تو وہ ناجائز نہیں، اسے لے سکتے ہیں اور کھاپی سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند