• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157289

    عنوان: مدرسہ کے طلبہ کو شرٹ، نیکر پہناکر فٹ بال میچ کھلوانا؟

    سوال: ہمارے ہاں پاکستان میں ملک کے ایک بہت بڑے جامعہ نے اپنے طلباء کا شہری لڑکوں سے فٹبال کا میچ کرایا تو مدرسہ کے طلباء کو فٹبال کھلاڑیوں والی وردی پہنائی گئی اوپر سے شرٹ اور نیچے سے نیکر تو کیا مدرسہ والوں کا اپنے طلباء کو ایسا لباس پہنانا اور اس طرح کے میچ رکھوانا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 157289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:299-248/M=4/1439

    مرد کے لیے ناف سے لے کر گھٹنے تک کا حصہ ستر میں داخل ہے جس کا چھپانا لازم وضروری ہے، نیکر پہن کر کھیلنے میں ران کا حصہ کھلا رہتا ہے اس لیے کسی مکلف کے لیے ایسا لباس پہن کر دوسروں کے سامنے کھیلنا درست نہیں اور مدرسہ کے ذمہ داروں کا طلبہ کو ایسا غیرساتر لباس پہناکر میچ کروانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند