• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157212

    عنوان: حجامہ کے ویڈیو، یوٹیوب پر ڈالنا اور اس سے پیسے کمانا ؟

    سوال: جناب، میں ایک حجامہ کا سینٹر چلاتا ہوں ا ور میں اس کی مارکیٹنگ youtube چینل بنا کر کرنا چاہتا ہوں کیا یہ صحیح ہے ؟جیسے youtube پر آپ کسی information،یا Educational یڈیو بناکر ڈالتے ہیں، تو جب آپ کے like jyada ہو جاتے ہے تو youtube والے آپ کو add دیتے ہیں او اس پر پیسے بھی دیتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا youtube information viedo بنا کر پیسے کمانا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 157212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:319-268/sd=4/1439

     جاندار کی تصویر پر مشتمل ویڈیو بنانا جائز نہیں ہے اور اس طرح کی ویڈیو کے ذریعے مارکیٹنگ کرنا بھی جائز نہیں ہے ؛ البتہ غیر ذی روح چیزوں کی ویڈیو کے ذریعے مارکیٹنگ کی جاسکتی ہے اور ایسی ویڈیو پر یوٹیوب کی طرف سے اگر ایسے اشتہارات ملیں، جن کی تشہیر شریعت کی رو سے جائز ہو، تو اُن کو کلک کر کے پیسے کمانا جائز ہوگا؛ لیکن ناجائز قسم کے اشتہار ات پر کلک کرکے پیسے کمانا شرعا جائز نہیں ہے ، اس لیے کہ یہ تعاون علی الاثم میں داخل ہے ، جس سے قرآن نے منع کیا ہے : قال تعالی: وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند