• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157124

    عنوان: ایسے گفٹ آئیٹم کی پیکنگ جس میں ڈی وی ڈیز بھی ہوں؟

    سوال: میں ایک دکان/ گودام میں کررہاہوں جس میں گفٹ آئٹم کا کام ہوجاتاہے جس میں فلموں کی ڈی وی ڈیز بھی ہوتی ہیں، اور کبھی کبھار گفٹ آٹئم پیکنگ کے لے آتے ہیں جس میں ڈی وی ڈیز بھی شامل ہوتی ہیں اور ہمیں ان کو بھیجنے کے لیے فائنل پیک کرنا پڑتاہے، اور کبھی کمپیوٹیر پر کام کرتے ہوئے آرڈر پر کام کرنا پڑتاہے جس میں ڈی وی ڈیز بھی شامل ہوتی ہیں ۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا انگلینڈ میں اس ماحول میں کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 157124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:407-498/L=5/1439

    فی نفسہ ایسے کام کی بہ کراہت گنجائش ہے تاہم اگر کوئی بے غبار جائز ملازمت مل جائے تو اس کو ترک کردینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند