• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156737

    عنوان: ویب سائٹ پر اشتہارات ڈلواکر پیسے کمانا کیسا ہے؟

    سوال: سوال: ایک شخص ویب سائٹ بناتا ہے جس پر وہ کوئی دینی مواد یا ایپلی کیشنز رکھتا ہے ، اور اس پر ایڈورٹائزنگ ویب سائٹ جیسے گوگل ایڈسن وغیرہ کے ذریعہ ایڈورٹائزنگ کر کے پیسے کماتا ہے ، اس کا شرعی حکم کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 156737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:278-291/N=4/1439

     اگر کوئی شخص اپنی ویب سائٹ پر صرف جائز اور مفید اشتہارات کی ایڈور ٹائز کرتا ہے اور اس پر ایڈور ٹائزنگ ویب سائٹس سے پیسے لیتا ہے تو شرعاً یہ کمائی جائز ہے اور جائز اشتہارات کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ویب سائٹ پر جو اشتہارات ڈالے جائیں، وہ کسی جائز اور حلال کاروبار یا اسکیم وغیرہ ہی کے متعلق ہوں، ناجائز کاروبار یا اسکیم وغیرہ کے متعلق نہ ہوں، نیز ان اشتہارات میں عورت یا لڑکی یا کسی بھی جان دار کی تصویر نہ ہو، صرف عمارت، درخت وغیرہ کی تصویر ہو یا بالکل کوئی تصویر نہ ہو۔ اور اگر ایڈور ٹائزنگ ویب سائٹس کی طرف سے ہر قسم کے اشتہارات ڈالے جاتے ہوں جیسا کہ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے تو اپنی ویب سائٹ پر مختلف جائز وناجائز اشتہارات ڈلواکر پیسے کمانا شرعاً درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند