• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156567

    عنوان: بینک کی انشورنس پالیسی بیچنے والی کمپنی میں کام كرنا

    سوال: حضرت، میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، وہ کمپنی بینک کی انشورنس پالیسی بیچتی ہے، اس میں میرا یہ کام ہے کہ میں لوگوں کو فون کرکے پالیسی کے فائدے بتاکر ان کی طے شدہ ملاقات (appointment) فکس کرتا ہوں کمپنی کے آفیسر کے ساتھ پھر لوگ وہ پالیسی خرید لیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 156567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:279-256/L=3/1439

    بینک کی انشورنس پالیسی لینا جائز نہیں، اور اس کی تشہیر اور لوگوں کو اس میں شرکت پر آمادہ کرنا ایک ناجائز عمل میں معاونت ہے ؛اس لیے ایسی ملازمت جائز نہیں۔ قال تعالی: وتعاونوا علی البر والتقوی وتعاونوا علی الاثم والعدوان الآیة․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند