• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156180

    عنوان: فوٹو چھپوانے كا كاروبار كرنا كیسا ہے؟

    سوال: ڈیجٹل پرنٹنگ مشین جس میں فوٹو ، انسانوں کے، جانوروں کے اور دیوی دیوتاؤں کے بھی چھپوانے کے لیے آئیں گے اور بغیر اس کے بھی آئیں گے ہم کو چھپوا کر دینا پڑے گا تو یہ شریعت میں جائز ہے یا نہیں؟کیوں کہ ہم جس گاؤں میں ہتے ہیں ، ادھر نوکری کی سہولیت نہیں ہے، چھوٹا گاؤں ہے، او ر غیروں کا علاقہ ہے۔

    جواب نمبر: 156180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 289-271/H=2/1439

    انسانوں جانوروں نیز دیوی دیوتاوٴں کے فوٹو چھاپنے کا کاروبار کرنا شریعت مطہرہ میں ناجائز و گناہ ہے غیروں کے علاقوں میں جدہ جہد اور کوشش کی جائے تو بے غبار حلال ذریعہ آمدنی کا مل جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند