• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155964

    عنوان: سینما میں فلم سے پہلے یا مختلف ٹی وی چینلز پر کسی پروگرام سے پہلے جائز اشتہار چلانا

    سوال: سینما میں فلم سے پہلے یا مختلف ٹی وی چینلز پر کسی پروگرام/ڈرامہ وغیرہ سے پہلے ایسا اشتہار چلانا جوکہ شرعی نکات کو مدِنظر رکھ کر تیار کیا گیاہو جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 155964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:204-150/L=2/1439

    سنیما ہال میں اشتہار ظاہر ہے کہ ویڈیو کی شکل میں ہوگا اورانسان اور دیگر جاندار کی تصاویر ویڈیوسازی جائز نہیں، ثانیاً ایک غلط جگہ تشہیر خود موجب کراہت عمل ہے، اگرچہ اشتہار امرِ محرم سے پاک ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند