• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155877

    عنوان: ہاتھ جوڑ کر کسی کا استقبال کرنا

    سوال: حضرت، کیا کسی ہندو یا مسلمان کے سامنے پیار میں ہاتھ جوڑ سکتے ہیں؟ جیسے کسی چیز کو منع کرنے کے لیے ہاتھ جوڑ لیتے ہیں یا سلام کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 155877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:186-147/L=2/1439

    یہ غیروں کا طریقہ ہے؛اس لیے لائقِ احتراز ہے،اوراگر اس طرح ہاتھ جوڑنا تعظیماً ہو تو یہ ناجائز ہوگا؛لأنہ لیس لہ أصل ثابت والتواضع لغیراللہ حرام کما ہو مصرح فی کتب الفقہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند