• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155710

    عنوان: بینك سے ملنے والی پنشن كا حكم

    سوال: بکر کے والد صاحب اسٹیٹ بینک ، پاکستان، سے ریٹائر ہوئے ، کیا ان کو وہاں سے جو پنشن ملتی ہے ، وہ حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 155710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:118-175/sn=3/1439

    ”پنشن“ درحقیقت عطیہ ہے، اجرتِ عمل نہیں ہے اور ایسے شخص یا ادارے کی طرف سے پیش کردہ عطیہ لینے کی گنجائش ہے، جس کا مملوکہ غالب مال حلال ہو، بینک کا بنیادی کاروبار اگرچہ ”سود“پر مبنی ہوتا ہے؛ لیکن اس کا جو مجموعہ سرمایہ ہوتا ہے اس میں سود کی آمدنی نسبةً کم ہوتی ہے اور دیگر مال (مثلاً ڈیپازیٹرس کی جمع کردہ رقمیں )جو بہ حکم قرض ہیں) اور بینک کا اصل سرمایہ اس طرح مباح خدمات کی اجرتیں) نسبةً زیادہ ہوتا ہے؛ اس لیے صورتِ مسئولہ میں آپ کے والد کے لیے سابقہ ملازمت کے باعث بینک کی طرف سے ملنے والی پنشن لینے کی گنجائش ہے۔ (دیکھیں: فتاوی عثمانی، ۳/ ۳۹۴تا ۳۹۶، ط: کراچی، کتاب الاجارہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند