• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155688

    عنوان: کیا میں جان سکتا ہوں کہ بھابھی محرم ہے یا غیر محرم؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کیا میں جان سکتا ہوں کہ بھابھی محرم ہے یا غیر محرم؟

    جواب نمبر: 155688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:113-51/sn=2/1439

    بھابھی غیرمحرم ہے، دیور کے لیے بھابھی کے ساتھ ہنسی مذاق کرنا، بے محابا بات چیت کرنا وغیرہ شرعاً جائز نہیں ہے۔ ایک حدیث میں ہے: عن عقبة بن عامر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إیاکم والدخول علی النساء فقال رجل من الأنصار یا رسول اللہ! أفرأیت الحَمو؟ قال: الحمو الموت (بخاری: ۵۲۳۲۷) یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے پاس تنہائی میں جانے سے بچو، ایک انصاری صحابی نے پوچھا: جیٹھ، دیور کا کیا حکم ہے؟ یعنی کیا جیٹھ یا دیور بھاوج کے پاس تنہائی میں جاسکتے ہیں؟ اس پر آپ علیہ الصلاة والسلام نے فرمایا: جیٹھ دیور تو موت ہیں، یعنی یہ تو بھاوج کے لیے بہت زیادہ خطرہ کی چیز ہیں، ان سے تو زیادہ بچنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند