• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155617

    عنوان: برانڈیڈ صابن كا استعمال كیسا ہے؟

    سوال: برانڈیڈ لپسٹک اور برانڈیڈ صابن جس میں خنزیر کی چربی کا استعمال کیا جاتا ہے ، اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 155617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:143-125/B=2/1439

    پہلے کسی معتبر لیبارٹی میں دوباشرع ڈاکٹر اس کی جانچ کریں اگر یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ واقعی اس میں خنزیر کی چربی شامل کی گئی ہے تو ایسے صابن کا استعمال کرنا مسلمان کے لیے ناجائز وحرام ہے، ایسی لپ اسٹک کا استعمال کرنا بھی ناجائز ہے۔ محض افواہی خبر سے یا شک وشبہ کی وجہ سے کوئی قطعی حکم نہیں لگایا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند