• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155103

    عنوان: جمعہ کے دن مزدوری کرنا اور جمعہ سے پہلے کھانا

    سوال: مفتی صاحب کیا جمعہ کے روز مزدوری کرناگناہ ہے ؟ اور ملنے والی مزدوری حلال ہے یا حرام؟ اگرنہیں تو کس وقت تک کام کیا جا سکتا ہے ؟کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ پڑھنے سے پہلے کچھ کھانا حرام ہے ؟ برائے مہربانی میری تفصیلی طور پر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 10-27/N=1/1439

     (۱- ۳): جمعہ کے دن ملازمت یا مزدوری کرنا گناہ کا کام نہیں اور نہ ہی ملنے والی تنخواہ حرام ہے؛ البتہ آدمی جس مسجد میں جمعہ پڑھنا چاہتا ہے، اس کی اذان اول کے بعد جمعہ کی تیاری کے علاوہ کسی اور کام میں مشغول نہ ہو؛ بلکہ جلد از جلد جمعہ کے لیے مسجد پہنچنے کی کوشش کرے۔

    (۴): جمعہ کے دن جمعہ کی اذان اول سے پہلے کچھ کھانا حرام نہیں؛ البتہ اذان اول کے بعد جلد از جلد مسجد پہنچنے کی کوشش کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند