• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155004

    عنوان: پھل آنے سے پہلے خریدے باغ میں كام كرنا؟

    سوال: کسی باغ کے پھل آنے سے پہلے اس کے پھلوں کو خریدا گیا۔ کیا ایسے باغ میں کام کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 155004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:26-141/B=3/1439

    کسی باغ کے درختوں میں پھل آنے سے پہلے پھلوں کی خرید وفروخت بیع باطل ہے، جو عاقدین کے لیے ناجائز ہے لیکن اگر کوئی ملازم اس باغ میں کام کرتا ہے تو اس کی باکراہت ملازمت جائز رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند