• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154936

    عنوان: کیا سرکاری نوکری کے لیے پیسے دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا سرکاری نوکری کے لیے پیسے دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر سیٹ کنفرم ہے تو پیسے دے سکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 154936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 28-36/D=1/1439

    سرکاری ملازمت کے لیے پیسے دینا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ یہ رشوت ہے؛ البتہ مستحق اپنا حق وصول کرنے اور ظالم کے ظلم کو روکنے کے لیے رشوت دے سکتا ہے؛ لیکن لینے والے کے لیے کسی صورت میں حلال نہیں ہے۔ دفع المال للسلطان الجائز لدفع الظالم عن نفسہ ومالہ ولاستخراج حق لہ لیس برشوة الخ (شامی: ۶۰۷/۹، ط: زکریا)

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند