• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154892

    عنوان: سودی قرض سے کمائی ہوئی رقم كا حكم كيا ہے؟

    سوال: کوئی بینک سے سودی لون لے کر اپنا کاروبار کرے تو کیا اس سودی لون کے ذریعے کمائی ہوئی پوری رقم حرام ہوگی؟

    جواب نمبر: 154892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:6-3/M=2/1439

    بینک سے بلا سخت مجبوری اور بغیر ضرورت شدیدہ کے سودی لون لینا، ناجائز اور گناہ ہے لیکن اس لون سے جائز کاروبار کے ذریعہ کمائی حاصل کی گئی ہے تو آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند