• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154890

    عنوان: اپنی حلال کمائی سے سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرنا جائز ہے ؟

    سوال: کیا کسی بھی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ اپنی حلال کمائی سے کرسکتے ہیں؟ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 154890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:8-8/H=2/1439

    اگر کسی امیدوار اور پارٹی سے اسلام ومسلمانوں کو فائدہ پہنچنے کی قوی توقع ہے انصاف کرنے اور ظلم کے دفع کرنے کی امیدیں حالات سے باخبر اور سیاستِ موجودہ کے ماہین کو وابستہ ہیں تو قانون کے دائرہ میں آپ اپنے حلال مال سے ایسی سیاسی پارٹی کا تعاون کردیں تو جائز ہے جو کچھ کریں سیاستِ حاضرہ کے کَل پرزوں سے ماہرین مخلصین سے مشورہ کرکے کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند