• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154719

    عنوان: كیا میک ڈونالڈ کا کھانا کھاسکتے ہیں ؟

    سوال: سوال:کے ایف سی، پیزا ہٹ، میک ڈونالڈ( Pizza hut , McDonald's, kfc کا کھانا کھاسکتے ہیں ؟ اس کا کھانا حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 154719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1394-1335/sd=1/1439

    میک ڈونالڈ ، پزا ہٹ اور کے ایف سی کے کھانے میں اگر حرام یا ناپاک چیز کی ملاوٹ نہ ہو، تو کھانے میں مضائقہ نہیں اورگوشت کے سلسلے میں جب تک حلال ہونے کا مکمل یقین نہ ہو، نہیں کھانا چاہیے ، آج کل ہوٹلوں میں گوشت کو حلال بتایا جاتا ہے ؛ لیکن اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند