• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154687

    عنوان: کمپنی 200 ڈالر لے کر روزانہ 100 دنوں تک 4 ڈالر دے گی، کیا یہ درست ہے؟

    سوال: مفتی صاحب ایک مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ ایک کمپنی ہے اس کو اگر ہم 200 ڈالر دیں گے تووہ ہمیں 100 دن تک روزانہ 4 ڈالر دیگی توکیایہ درست ہوگایانہیں جب کہ ہمارے پاس ان پیسوں سے زیادہ آرہے ہیں جوہم نے کمپنی کو دیئے تھے ۔ مدلل جواب عنایت فرماکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1425-1406/M=1/1439

    200 ڈالر آپ کمپنی کو کس حیثیت سے دیں گے بطور قرض یا بطور شرکت ومضاربت؟ اگر قرض کے طور پر دیں گے تو قرض کی مقدار سے زائد لینا جائز نہیں اور اگر شرکت ومضاربت کے طور پر دیں گے تو نفع روزانہ ۴/ ڈالر متعین طریقے پر لینا جائز نہیں، نفع مشاع یعنی فیصدی اعتبار سے طے ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند