• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154667

    عنوان: زائد رقم کا بل بناكر دینا ؟

    سوال: قبلہ مفتی صاحب میرا سینٹری سٹور کا کاروبار ہے ،ہمارے پاس اکثر پلمبر حضرات سامان لینے آتے ہیں، وہ سامان لینے کے بعد ہمیں مال کا بوگس بل بنانے کا کہتے ہیں، یعنی زائد رقم کا بل بنا دیں جس بل کو دیکھا کر وہ مالک سے زیادہ رقم لے سکیں۔عام طور پر انکا مطالبہ ہوتاہے کہ اپنے لیٹر پیڈ پر بل بنا دیں،لیکن ہم ایسا کرنے سے انکار کر دیتے ہیں، ہم ان کو سادہ پیڈ پر زائد رقم کا بل بنا دیتے ہیں،کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 154667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1509-1472/L=1/1439

    زائد رقم کا بل بنا کردینا جھوٹ بھی ہے اور دھوکہ میں تعاون بھی؛کیونکہ زائد کی بل بنوانے والا مالک سے زیادہ رقم وصول کرتا ہے ،جس میں جھوٹ بھی ہے اور دھوکہ بھی؛لہذا آپ کے لیے زائد رقم کا بل بناکر دینا درست نہیں خواہ لیٹر پیڈ پر ہو یا سادے کاغذ پر۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند