• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154543

    عنوان: میں ایک آیورویدک دوا کا استعمال کررہا ہوں جس میں الکوحل شامل ہے ، کیا میں اس دوا کا استعمال کر سکتا ہوں؟

    سوال: میں ایک آیورویدک دوا کا استعمال کررہا ہوں جس میں الکوحل شامل ہے ، کیا میں اس دوا کا استعمال کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 154543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1375-1342/sd=1/1439

    آیورویدک دوا میں جو الکوحل ڈالا جاتا ہے ، وہ انگور، کشمش اور کھجور سے نہیں بنتا ہے ؛ بلکہ گیہوں ، آلو، شکر قند وغیرہ سے بنتا ہے ، ایسا الکوحل دوا میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے ۔ ( فتاوی دار العلوم مع حاشیہ :۴۲۲/۱، ۴۲۳، ترتیب جدید، تکملہ فتح الملہم ۵۵۱/۱، ط: اشرفی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند