• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154475

    عنوان: والدہ مرحومہ كا فوٹو دیكھنا

    سوال: حضرت، میری امی کا انتقال ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، میں کبھی کبھار ان کا فوٹو یا ویڈیو دیکھ لیتا ہوں، کیا یہ از روئے شرع ٹھیک ہے یا نہیں؟ بالتفصیل بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1410-1331/sn=2/1439

    آپ اپنی مرحوم والدہ کی تصویر یا ان کی تصویر پر مشتمل ویڈیو نہ دیکھیں، شرعاً یہ منع ہے، آپ مرحومہ کے لیے بہ کثرت دعائے مغفرت کریں نیز حسب مقدرت تلاوت، ذکر واذکار نیز صدقہ خیرات وغیرہ کرکے ان کے حق میں ایصالِ ثواب کیا کریں، وفات کے بعد ماں کے ساتھ محبت وقرابت کا یہی تقاضا ہے۔

    -------------------------

    جواب صحبح ہے اور آپ مرحومہ کے فوٹوز اور ویڈیوز ضائع کرکے ڈلیٹ کردیں، انھیں باقی نہ رکھیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند