• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153123

    عنوان: کیا موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعہ ویڈیو کالنگ کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعہ ویڈیو کالنگ کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 153123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1197-1161/N=11/1438

     موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعے ویڈیو کالنگ نہیں کرسکتے، جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ ویڈیو کالنگ میں موبائل یا کمپیوٹر کے کیمرہ سے سامنے والے کی تصویر کشی وتصویر سازی ہوتی ہے (تفصیل کے لیے دیکھیں حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب دامت برکاتہم کی کتاب:ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے، ص ۵۹ - ۶۶ )اور اسلام میں تصویر کشی اور تصویر سازی ناجائز وحرام ہے، احادیث میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں (دیکھئے: مشکوة شریف، باب التصاویر ص ۳۸۵ - ۳۸۷، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) ؛ اس لیے ویڈیو کالنگ جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند