متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 153059
جواب نمبر: 15305901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1189-1086/B=11/1438
جی نہیں! سود کا پیسہ میت کی تجہیز وتکفین میں خرچ کرنا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
قصاب ہوں اور گوشت بیچتا ہوں۔ تکلیف یہ ہے کہ میرے گراہک جب گوشت لیتے ہیں تو صاف
کرکے لیتے ہیں اور چربی تول میں نہیں لیتے، لیکن بعد میں تول کے اوپر سے لیتے ہیں
اور اس طریقہ سے مجھے کافی نقصان ہورہا ہے ۔ اب میں نے اپنی دکان پر ایک تختی لگا
دی ہے کہ صاف گوشت ایک کلو میں پچاس گرام کم آئے گا اور کانٹے کو پچاس گرام بڑھا
دیا ہے۔ جب میں ایک کلو گوشت تولتا ہوں تو صاف کرکے تولتا ہوں جس میں پچاس گرام
گوشت کم ہوتا ہے لیکن تول کے بعد پچاس گرام چربی اوپر سے ڈال دیتا ہوں جس سے اس کا
وزن ایک کلو برابر ہو جائے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ امید ہے کہ آپ میرا مسئلہ سمجھ گئے
ہوں گے اور مجھ کو اللہ کے فضل سے صحیح راستہ بتائیں گے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا موبائل فون میں کوئی آیت یا حدیث یا درود پاک عربی میں یا اس کا ترجمہ لکھ کر بھیجنا درست ہے؟ کیوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ موبائل کبھی کہیں پڑا ہوتا ہے اور کبھی کہیں، تو اس طرح بے ادبی ہوتی ہے۔ اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن یا حدیث کے حرف ہوتے ہیں اور ہم ایس ایم ایس مٹادیتے ہیں تو اس طرح قرآنی آیت یا حدیث کو مٹانے کا گناہ ہوتا ہے جو گناہ کبیرہ ہے۔ تسلی بخش جواب دیں۔
2698 مناظرضرر سے بچنے کے لیے رشتے داروں سے قطع تعلقی کرنا؟
3124 مناظرپیسوں کی شرط لگاکر کوئی کھیل کھیلنا؟
1750 مناظرسوال
یہ ہے کہ آج کل ہمارے یہاں ممبئی میں رہنے کے لیے گھر کرایہ سے لیتے ہیں جس کی
صورت یہ ہوتی ہے کہ تیس سے چالیس ہزار روپیہ ڈپوزٹ رکھ کر ماہانہ کرائے طے کئے
جاتے ہیں یہ تو عام ہے۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ ایک لاکھ سے دولاکھ تک ڈپوزٹ رکھ
کر کرایہ نہیں دیا جاتا۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں یہ رہن تو نہیں ہوا
؟اورکیا رہن رکھی ہوئی چیز کا استعمال جائز ہے؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت
فرمائیں۔
آپ حضرات سے میرا یہ سوال ہے کہ میں ایک کمپیوٹر کورس کررہاہوں جس کو تھرڈ انیمیشن کہتے ہیں۔ یہ کورس کرنے سے میں کارٹون فلم اور کسی بھی چیز کو کارٹون کی شکل دے سکتا ہوں۔ اگر میں موٹرسائیکل، کار،درخت، عمارت کو کارٹون یا تھری ڈی بنانا چاہتاہوں تو کیا یہ میری آمدنی جائز ہوگی یا نہیں؟ میں انسانی شکل یا جاندار چیز نہیں بناتا اور بنانا بھی نہیں چاہتا۔ تو کیا اس تھری ڈی کام میں میری آمدنی جائز ہوگی؟
2470 مناظر