• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152974

    عنوان: موبائل میں ریچارج کرنے کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: (۲) ہم نے بیس روپیہ ریچارج کیا تو ہمیں سولہ روپیہ ملا یا ہم نے چالیس روپیہ ریچارج کیا تو ہمیں پیتالیس روپیہ ملا تو کیا یہ سود میں داخل ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 152974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1164-1123/sn=11/1438

    موبائل ریچارج کرنے کا کاروبار کرنا شرعاً درست ہے، اس میں جو کمی بیشی ہوتی ہے ”وہ سود“ نہیں ہے؛ کیونکہ دونوں طرف پیسے نہیں ہیں؛ ایک طرف پیسہ ہے دوسری طرف درحقیقت ٹاک ٹائم (Talk Time) ہے اور ظاہر ہے کہ دونوں کی ”قدر“ اور ”جنس“ بالکل مختلف ہیں، جب کہ کسی بھی درجہ میں سود ہونے کے لیے دونوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ وعلتہ أي تحریم الزیادة القدر المعہود بکیل أو وزن مع الجنس، فإن وُجدا حرم الفضل أي الزیادة والنساء․․․․ وإن عدما․․․․ فلا․․․․ لعدم العلة فبقي علی أصل الإباحة (درمختار مع الشامي: ۷/۴۰۳، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند