• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151431

    عنوان: بچوں کی تعلیم کے لیے سودی معاملہ کرنا

    سوال: میں کوئی سرکاری/ پرائیوٹ ملازم نہیں ہوں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ پی ایف فنڈ میں پیسہ جمع کرنا کیسا ہے؟ میں انویسٹ مینٹ کرنا چاہتا ہوں لیکن اس میں سود ملتا ہے جوکہ حرام ہے ، تو اس میں انویسٹ کرنا کیسا ہے ؟ بچوں کی تعلیم کے لیے کرنا درست ہے یا نہیں؟ یا پھر ایمرجنسی کے لیے پیسہ جمع کرنا ہو تو کیا کیا جائے؟ مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1033-947/H=9/1438

    بچوں کی تعلیم یا ایمرجنسی کے لیے بھی سودی معاملہ کرنے کی اجازت شرعاً نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند