• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151183

    عنوان: ایک مد کی رقم دوسرے مد میں خرچ کرنا

    سوال: زلزلہ زدگان کے لئے امداد جمع کی گئی کسی وجہ سے وہ رقم زلزلہ زدگان پر خرچ نہ ہوئی، اب اس رقم کو کسی اور رفاہی کام میں خرچ کیا جاسکتاہے ؟ براہ کرم، دلائل کے ساتھ جواب دیدیجئے ۔

    جواب نمبر: 151183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1169-1153/L=9/1438

    اگر چندہ دہندگان اس کی اجازت دیدیں تو ان کی اجازت سے یہ رقم کسی اور رفاہی کام میں خرچ کی جاسکتی ہے۔ قلت: وفي مختارات النوازل لصاحب الہدایة: فقیر مات فجمع من الناس الدراہم وکفنوہ وفضل شيء، إن عرف صاحبہ یرد علیہ، وإلا یصرف إلی کفن فقیر آخر أو یتصدق بہ․ (شامي: ۳/۱۰۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند