• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150158

    عنوان: خنزیر كے بالوں سے بنا برش استعمال كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میرے علاقے میں کچھ غیر مسلم برش بناتے ہیں جو دیوار پینٹ کرنے یا جوتے پالش کرنے کے کام آتے ہیں، یہ برش خنزیر کے بالوں کا بنا ہوا ہوتا ہے، تو کیا اسے استعمال میں لانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 150158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 837-765/sn=7/1438

    جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ خنزیر کے جسم کا ہرہرجز ناپاک ہے، نیز اس زمانے میں دوسری چیزوں کے تیار کردہ برش بھی بازار میں دستیاب ہے؛ لہٰذا اس میں کوئی قابل لحاظ مجبوری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند