• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149873

    عنوان: ذرا سی بات پر لعن طعن کرنا

    سوال: والد صاحب کو بہت غصہ آتا ہے ذرا سی بات پر لعن طعن کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے گھر کا سکون ختم ہو جاتا ہے، غصہ ختم کرنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 149873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 620-602/Sd=6/1438

     حدیث میں شرعی وجہ کے بغیر غصہ نہ کرنے کی تاکید آئی ہے اور غصہ میں لعن طعن کرنا تو جائز ہی نہیں ہے، صورت مسئولہ میں آپ کے والد صاحب کیو ں غصہ کرتے ہیں؟ کیا بچوں کی نافرمانی اور خلاف شرع کاموں کی وجہ سے غصہ کرتے ہیں؟ بچوں کو خود اس طرح رہنا چاہیے کہ والد صاحب کو غصہ نہ آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند