• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149117

    عنوان: میں آدھار سینٹر شروع کرنا چاہتاہوں، اس سینٹر میں مجھے لوگوں کافوٹو لینا پڑے گا ، اس لیے کیا مناسب ہے؟ اور آمدنی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: میں آدھار سینٹر شروع کرنا چاہتاہوں، اس سینٹر میں مجھے لوگوں کافوٹو لینا پڑے گا ، اس لیے کیا مناسب ہے؟ اور آمدنی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 149117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 449-429/N=6/1438

    ملکی قوانین اور حالات کی وجہ سے آدھار کارڈ بنوانا ضروری ہے اور اس میں فوٹو لازمی جزو ہے؛ اس لیے آپ بہ طور ذریعہ معاش آدھار سینٹر قائم کرسکتے ہیں ، گنجائش ہے اور اس میں بہ وجہ ضرورت فوٹو لینے کی بھی گنجائش ہوگی اور آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا ؛ بلکہ جائز ہی ہوگی (مستفاد: جواہر الفقہ جدید، ۷: ۲۶۳، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم کراچی )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند